ریاض: شوری کونسل کے رکن نے کہا ہے کہ کونسل تفصیلی مطالعہ کے بعد عمرہ ویزا کی مدت میں تین ماہ تک توسیع کرنے کی تجویز پر عمل درآمد کر سکتی ہے۔
الوطن اخبار کی رپورٹ کے مطابق، کونسل کی مالیاتی کمیٹی کے وائس چیئرمین ڈاکٹر فہد بن جمعہ کے مطابق عمرہ ویزا میں توسیع کے مخلتف شرائط کو مد نظر رکھ کر کی جائے گی جس میں عمرہ پر آنے والوں کی مالی صلاحیت کو بھی دیکھا جائے گا۔
عمرہ ویزا میں توسیع سے مقامی سیاحتی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا اور زائرین پرکشش مقامات سے بہتر طریقے سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ چھوٹی چھوٹی نوکریوں کی راہ ہموار ہو گی۔
ہوٹلوں اور سیاحتی مقامات پر زیادہ سرمایہ کاری ہو گی۔ سیاحتی سرگرمیوں میں قومی ورثہ پر زیادہ توجہ دینا بھی شامل ہے۔