گوانتانامو جیل بند نہیں ہوگی: امریکہ

05:11 PM, 11 Mar, 2017

نیوویب ڈیسک

واشنگٹن: امریکی حکومت نے کہا ہے گوانتانامو جیل بند نہیں کی جائے گی۔

امریکی وزیرقانون جیف سشنز نے گوانتاناموجیل کو باقی رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی کوئی قانونی ممانعت نہیں ہے کہ نئے مشتبہ دہشت گردوں کو گوانتاناموجیل نہ بھیجا جائے۔ امریکی وزیر قانون نے کہا کہ گوانتانامو جیل کو کھولے رکھنے کا اختیار اور فیصلہ امریکی فوج کے ہاتھ میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے گوانتاناموجیل کو باقی رکھنے کے لئے اس میں جدید ترین آلات اور وسائل نصب کئے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان شون اسپائیسر نے بھی کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ گوانتانامو جیل کو باقی رکھنے میں پرعزم ہے اور وہ سمجھتی ہے کہ جن لوگوں کو اس جیل میں رکھا جارہا ہے اس کے لئے کوئی نہ کوئی دلیل ہے۔

سابق امریکی صدر باراک اوباما نے بھی اس بدنام زمانہ جیل کو بند کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن انہوں نے بھی اپنے وعدے پر عمل نہیں کیا۔

مزیدخبریں