معروف اداکارہ نے صلح اور مشورے کے بعد معروف اداکار بین ایفلک سے طلاق لینے کا فیصلہ ملتوی کردیا

معروف ہالی ووڈ اداکارہ نے طلاق کا فیصلہ ملتوی کردیا

معروف اداکارہ نے صلح اور مشورے کے بعد معروف اداکار بین ایفلک سے طلاق لینے کا فیصلہ ملتوی کردیا

ہالی ووڈ: معروف اداکارہ نے صلح اور مشورے کے بعد معروف اداکار بین ایفلک سے طلاق لینے کا فیصلہ ملتوی کردیا۔ہالی ووڈ کی اے لسٹ جوڑی جنیفر گارنر اور بن ایفلک جون 2015 میں ایک دوسرے سے الگ ہو گئے تھے اور کچھ عرصہ قبل جنیفر نے اپنے دوستوں سے ذکر کیا کہ وہ ایفلک سے طلاق لینے کا سوچ رہی ہیں۔

 

انھوں نے اب کہا ہے کہ وہ اپنی شادی کو ایک موقع اور دینا چاہتی ہیں، ایک تقریب میں جنیفر نے کہا کہ ہر معاملے میں ہمیشہ اتفاق ہونے کے مواقع موجود رہتے ہیں اور میں بھی ایک موقع اور لینا چاہتی ہوں شاید ہم دوبارہ ایک دوسرے کے ساتھ خوش رہ سکیں۔

اداکارہ نے کہا کہ وہ اپنی شادی کے اتار چڑھاﺅ سے اکتا چکی ہیں اور اب اپنی زندگی میں ایسی چیزوں پر توجہ دینا چاہتی ہیں جن سے خوشیاں ملتی ہیں۔ دونوں کے تین بچے ہیں جن کی عمریں پانچ، آٹھ اور گیارہ سال ہیں۔بین ایفلک نے اس سلسلے میں کہا ہے کہ انھیں اچھا لگتا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو اسکول لینے اور چھوڑنے جائیں اور انہیں یہ احساس دلانا کہ ان کا باپ ان کے ساتھ ہے۔ انھوں نے کہا کہ وہ جنیفر سے طلاق نہیں چاہتے۔ ذرائع کے مطابق دونوں خاندانی چھٹیاں منانے ریاست مونٹانا چلے گئے ہیں۔