نیو یارک: قحط، ہجرت ، اور غربت جیسی بلائیں انسانی فلاح کیلئے شدید خطرہ بن گئیں۔ اقوام متحدہ میں انسانی ہمدردی کے سربراہ'سٹیون او برائن' کا کہنا ہے کہ دنیا کو اس وقت 1945 کے بعد سے انسانی ہمدردی اور فلاح کے معاملے میں بدترین بحران درپیش ہے۔
انہوں نے سکیورٹی کونسل میں اپنے خطاب کے دوران بتایا کہ آج یمن، صومالیہ، جنوبی سوڈان اور نائجیریا میں دو کروڑ لوگوں کو بھوک اور قحط کا سامنا ہے۔
سٹیون کے مطابق اگر دنیا کو قحط سالی، ہجرت، بے روزگاری اور جہالت جیسی تباہیوں سے بچانا ہے تو اس سال جولائی تک 4.4 ارب پاؤنڈ امداد کی ضرورت ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں