لاہور:ڈرامہ کوئین وینا ملک کا نیا ڈرامہ وینا کی اسد خٹک سے خلع کی درخواست پر عدالت نے 31 جنوری 2017 کو فیصلہ بھی سنا دیا اور دونوں کی علیحدگی ہو گئی لیکن دونوں سوشل میڈیا پرایک دوسرے کیلئے محبت بھرے پیغامات اور تصاویر دو مارچ تک شیئر کرتے رہے۔
کہیں اسد نے وینا کی سالگرہ پر پیغامات دیئے تو کہیں اپنی زندگی کا حصہ بننے پر وینا کا شکریہ ادا کیا۔ گھومنے پھرنے گئے تو اسد نے وینا ملک اور بچوں کی تصاویر ٹویٹ کیں۔یہ سب پیغامات اور تصاویر وینا ملک خود ہی ری ٹویٹ کرتی رہیں اور دنیا پر یہ ظاہر کرتی رہیں کہ ان کی زندگی میں سب ٹھیک ہے