کو ئٹہ: منان چوک پر مخالفین کی فائرنگ سے تین افراد زخمی ہو گئے۔فائرنگ کی اطلا ع ملتے ہی پولیس اور سیکو رٹی فورسز موقع پر پہنچ گئی زخمیوں کو فو ری طورپر سول ہسپتال کو ئٹہ منتقل کر دیا گیا ،پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے ،واردات کے بعد ملزمان فرار ہو نے میں کامیاب ہو ئے ،زخمیوں میں محمد داود،محمد زمان،محمد آصف شامل ہیں۔ڈاکٹروں کے مطابق تینوں زخمیوں کی پیروں میں گو لیاں لگی، حالت خطر سے با ہر ہے ،ملزمان کی گر فتار ی کے لئے پولیس نے سرچ آپر یشن شروع کردیا۔
جبکہ منان چوک پر لڑائی کی فو ٹیج نیو نیوز نے حاصل کر لی ہے۔ پولیس نے واقعہ کو دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ قراردیا تھا ۔ وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم اپنے مخالفین پر چاقوؤں سے وار کر رہےہیں،، ان پر تشدد کیا جا رہاہے جبکہ پولیس خاموش تماشائی بنی دیکھ رہی ہے ۔ملزم واردات کر کے پولیس کے سامنے باآسانی چلے گئے ۔