پی ایس ایل کی رنگینی میں دورہ آسٹریلیا کی ناکامی نہیں بھولے: مکی آرتھر

01:49 PM, 11 Mar, 2017

لاہور: دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی نگرانی لاہور میں شروع ہو گیا ہے۔ کھلاڑیوں نے ان ڈور جم ٹریننگ کی۔ اتوار، پیر اور منگل کو کھلاڑی اسٹیڈیم میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں صلاحیتیں نکھارنے پر کام کریں گے جبکہ تربیتی کیمپ میں پریکٹس میچ بھی کھیلا جائے گا۔

اسپاٹ فکسنگ سکینڈل سے مایوس مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ دو ہزار انیس میں ہونیوالے ورلڈ کپ کیلئے ٹیم تیار کر رہے ہیں۔ آٹھ ماہ میں فٹنس میں بہتری آئی لیکن اب بھی انٹرنیشنل معیار پر نہیں آئے۔ پی ایس ایل کی رنگینی میں دورہ آسٹریلیا کی ناکامی نہیں بھولے۔

ہیڈ کوچ نے کہا کہ سلمان بٹ کیلئے سوچنے کا وقت نہیں۔ پی سی بی جو کھلاڑی فراہم کرے گا ان سے بہترین نتائج لیں گے۔ اظہر بہترین کھلاڑی ہیں مگر وہ کپتانی نہیں نبھا پائے۔ سرفراز سے امیدیں وابستہ ہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم کا کیمپ سترہ مارچ تک جاری رہے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں