چنیوٹ: پہاڑی سے گر کر لڑکی کےجاں بحق ہو نے کا معاملے پر متوفیہ کنول کی والدہ کی درخواست پر لڑکی کی دوست کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس نے مرنے والی کی دوست شبانہ کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے واقعہ سیلفی لیتے ہوئے پیش آیا۔
ریسکیو کے مطابق انہیں ملنے والی اطلاع کے مطابق لڑکی پہاڑی سے گر کر جاں بحق ہوئی اور جب ریسکیو 1122کے جوان موقع پر گئے تو لڑکی دم توڑ چکی تھی تاہم چنیوٹ پولیس کے مطابق نا معلوم لڑکی پہاڑی سے سیلفی بناتے ہوئے گر کر جاں بحق ہوئی البتہ لڑکی کے متعلق معلومات حاصل کی جا رہی ہے لیکن پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی سیلفی بناتے ہوئے گر کر جاں بحق ہوئی ہے۔
چنیوٹ میں دریائے چناب کے قریب پہاڑی سے گزشتہ روز گر کر ہلاک ہونے والی کنول بی بی کے کیس نے نیا رخ اختیار کر لیا کنول کی والدہ نے تھانہ سٹی میں اپنی بیٹی کی دوست شبانہ کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کروا دیا جس میں الزام لگایا کہ شبانہ اسکی ںیٹی کنول کو لیکر دریا پر گی اور اسے پہاڑی سے دھکا دے کر قتل کر دیا پولیس ذرائع کے مطابق انہوں نے ایف آئی آر درج کر کہ ملزمہ شبانہ کوگرفتار کر لیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔