ویٹی کن: پوپ فرانسس نے شام کے جنگ سے تباہ حال شہر حلب کے غریب شہریوں کے لیے ایک لاکھ یورو یعنی ایک لاکھ 60 ہزار 90 ڈالر کی امدادی رقم ارسال کی ہے۔ ویٹی کن کے ترجمان نے بتایا کہ پوپ فرانسس کی طرف سے اہل حلب کے لیے یہ رقم ایک تحفہ ہے۔ اگرچہ اس رقم سے حلب کے مکینوں کے مسائل حل نہیں ہو سکتے اور نہ ہی ان کے زخم مندمل ہو سکتے ہیں مگر اس سے ان کی دلجوئی ضرور ہو گی۔
واضح رہے کہ شام میں جاری خانہ جنگی سے قبل حلب شام کا گنجان آباد شہر تھا۔ گذشتہ چھ سال کی خون ریزی نے حلب کو بھوتوں کے شہر میں تبدیل کر دیا ہے۔ شامی فوج اور باغیوں کے درمیان جنگ کے نتیجے میں حلب میں ہزاروں شہری مارے جا چکے اور لاکھوں بے گھر ہوئے ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں