کراچی:پاک بحریہ کے دو بحری جہاز نصر اور سیف سری لنکا کے چار روزہ خیرسگالی دورے پر اتوار کوکولمبو کی بندرگاہ پر پہنچ رہے ہیں۔یہ بحری جہاز کئی کثیرملکی بحری مشقوں میں حصہ لے چکے ہیں۔پی این ایس نصر نے دوہزار چار میں سونامی سے بچاﺅ کی امدادی کارروائیوں میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔دورے کے دوران دونوں ملکوں کی بحری افواج کے جوان متعدد پیشہ وارانہ تربیتی مشقیں بھی کریں گے۔یہ دورہ سری لنکا اور پاکستان کی بحری افواج کے درمیان روایتی، پیشہ وارانہ اور برادارانہ تعلقات کا حصہ ہے۔