کینبرا: کرکٹ آسٹریلیا کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق مچل اسٹارک دائیں پاؤں میں اسٹریس فریکچر ہوا ہے۔ ان کی انجری سنجیدہ نوعیت کی تھی۔ ٹیم فزیو ڈیوڈ کا کہنا ہے کہ مچل اسٹارک کے پاؤں میں تکلیف کے بعد ان کا اسکین کرایا گیا تھا۔
پاؤں میں اسٹریس فریکچر آیا ہے انہیں علاج کی غرض سے وطن واپس بھیج دیا گیا ہے۔ ان کی جگہ Pat Cummins کو طلب کر لیا گیا ہے۔ 23 سالہ بولر کی چھ سال بعد ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی ہو گی۔
وہ ابھی تک ایک ہی ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کی نمائندگی کر چکے ہیں تاہم انہوں نے حالیہ شیفلڈ شیلڈ کے میچ میں شاندار بولنگ کرتے ہوئے آٹھ وکٹیں حاصل کیں تھیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں