موت کے بعد انسانی دماغ دس منٹ سے زیادہ زندہ رہتا ہے: تحقیق

موت کے بعد انسانی دماغ دس منٹ سے زیادہ زندہ رہتا ہے: تحقیق

اوٹاوا: کینیڈین ڈاکٹروں کی جانب سے کئے گئے مختلف تجربوں کے بعد ثابت ہوا ہے کہ انسان کے مرنے کے بعد اس کا دماغ دس منٹ سے زیادہ دیر تک کام کرتا رہتا ہے۔ اس دوران دماغ بالکل اس حالت میں ہوتا ہے جیسے وہ گہری نیند کی حالت میں ہو۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ نئی تحقیق طبی دنیا میں مزید تجربات میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

اس سے پہلے محقیقن کا کہنا تھا کہ انسانی دماغ بھی کام کرنا چھوڑ دیتا ہے جب دل کی دھڑکن بند ہوتی ہے جبکہ گزشتہ سال آنیوالی دو سٹڈیز میں انکشاف کیا گیا کہ انسان کے مرنے کے بعد اس سے کچھ جینز ایک دن تک کام کرتے رہتے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں