لاہور میں یخ بستہ ہوائیں،سردی میں اضافہ، آئندہ ہفتے بارشوں کاامکان

10:36 AM, 11 Mar, 2017

نیوویب ڈیسک

لاہور: شمالی علاقہ جات اور پہاڑوں پر پڑنے والی برف اور لاہور سمیت پنجا ب کے میدانی علاقوں سے گزشتہ دنوں میں ہونے والی بارشوں کے باعث لاہور میں دوبارا سردی لوٹ آئی ہے۔ کو ئٹہ سمیت بلو چستان کے بالائی علا قوں میں ٹھنڈی ہو ائیں چلنے کے باعث سر دی کی شدت میں اضافہ ہوا قلات میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا۔
محکمہ موموسمیات کے مطابق کو ئٹہ میں 1ڈگر ی سینٹی گر یڈ جبکہ قلات میں منفی 3ڈگر ی سینٹی گر یڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ،کو ئٹہ میں رات بھر یخ بستہ ہو ائےں چلنے کے بعد جا تی سر دی پھر لو ٹ آئی ،سردی کے باعث معمولات زند گی متا ثر ہو ئے ،محکمہ مو سمیات کے مطابق کو ئٹہ سمیت بلو چستان کے بالائی علا قوں میں آئندہ ہفتے بارشوں کاامکان ہے۔ 

مزیدخبریں