واشنگٹن: ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ اور فلسطینی صدر کے درمیان پہلی ٹیلیفونک گفتگو ہوئی ہے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ترجمان فلسطینی صدر کے مطابق امریکی صدر نے فلسطینی ہم منصب کو وائٹ ہاؤس آنے کی دعوت دی ہے۔ ٹرمپ اور محمود عباس اسرائیل امن مذاکرات کی بحالی پر بات کریں گے۔
محمود عباس مسئلہ فلسطین سے متعلق 2 ریاستی حل پر زور دیں گے اور فلسطینی علاقوں پر یہودی بستیوں کی تعمیر کا معاملہ بھی اٹھایا جائے گا۔ واضح رہے اس سے پہلے امریکی سینیٹ نے صدر ٹرمپ کی جانب سے اسرائیل کے لیے نامزد متنازع امریکی سفیر کی تعیناتی کی منظوری دی تھی۔
امریکی سفیر ڈیوڈ فرائیڈمین امریکی سفارت خانے کو یروشلم منتقل کرنے کے حق میں ہیں۔ فلسطینی مشرقی یروشلم کو اپنی ریاست کا دارالخلافہ قرار دیتے ہیں جب کہ اسرائیل پورے یروشلم کو اپنا دارالخلافہ قرار دیتا ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں