ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ ، پاکستان کی پہلی کامیابی، کینیڈا کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی 

 ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ ، پاکستان کی پہلی کامیابی، کینیڈا کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی 

نیویارک : ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے پہلی کامیابی حاصل کرلی، پاکستان نے کینیڈا کو 7  وکٹوں کو شکست دے دی۔  107 رنز کا ٹارگٹ  تین وکٹوں کے نقصان پر 17.3  اوروں میں پورا کرلیا۔ پاکستان کی ٹیم  کی طرف سے بیٹنگ کرتے ہوئے  محمد رضوان53، صائم ایوب 6، بابراعظم33، فخر زمان 4، عثمان خان نے دو سکور بنائے۔

کینیڈ اکی طرف سے بائولنگ کرتے ہوئے  ڈیلون  ہیلیئر نے  دو ،جیریمی گورڈن  نے  ایک وکٹ حاصل کی۔کینیڈا نے پاکستان کو جیت کے لیے107 رنز کا ہدف دیا تھا۔ نیو یارک کے نساؤ کاؤنٹی سٹیڈیم میں کھیلے  گئے  اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر کینیڈا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان کو پہلی کامیابی اس وقت ملی جب 20 کے مجموعی سکور پر نیونیت دہلیوال 4 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔سکور میں صرف 9 رنز کا اضافہ ہوا تھا کہ پرگت سنگھ 2 رنز بناکر شاہین آفریدی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔کینیڈا کی تیسری وکٹ 43 رنز پر گری، نیکولس کیرٹون ایک رن کے سکور پر رن آؤٹ ہوئے۔کینیڈا کی  چوتھی اور پانچویں وکٹ 54 رنز پر ہی گرگئیں، یہ دونوں وکٹیں حارث رؤف کے حصے میں آئیں۔


اس دوران ارون جانسن نے 41 گیندوں کی مدد سے اپنی شاندار نصف سنچری مکمل کی۔ لیکن وہ جلد ہی 52 کے سکور پر نسیم شاہ کی گیند پر آئوٹ   ہوگئے۔ وہ کینیڈا کے آؤٹ ہونے والے چھٹے بیٹسمین تھے۔87 کے مجموعے پر محمد عامر نے پاکستان کو 7ویں کامیابی دلوائی۔ انہوں نے کینیڈین کپتان سعد بن ظفر کو کیچ آؤٹ کروایا۔ سعد نے 10 رنز بنائے تھے۔

مصنف کے بارے میں