ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ، کینیڈا کا پاکستان کو جیت کیلئے 107 رنز کا ہدف

09:15 PM, 11 Jun, 2024

نیوویب ڈیسک

نیویارک: کینیڈا نے پاکستان کو جیت کے لیے107 رنز کا ہدف دیا ہے۔ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پاکستان کو جیت کےلیے 107 رنز کا ٹارگٹ  دیا ہے۔ 

نیو یارک کے نساؤ کاؤنٹی سٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر کینیڈا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان کو پہلی کامیابی اس وقت ملی جب 20 کے مجموعی سکور پر نیونیت دہلیوال 4 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔سکور میں صرف 9 رنز کا اضافہ ہوا تھا کہ پرگت سنگھ 2 رنز بناکر شاہین آفریدی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔کینیڈا کی تیسری وکٹ 43 رنز پر گری، نیکولس کیرٹون ایک رن کے سکور پر رن آؤٹ ہوئے۔کینیڈا کی  چوتھی اور پانچویں وکٹ 54 رنز پر ہی گرگئیں، یہ دونوں وکٹیں حارث رؤف کے حصے میں آئیں۔

اس دوران ارون جانسن نے 41 گیندوں کی مدد سے اپنی شاندار نصف سنچری مکمل کی۔ لیکن وہ جلد ہی 52 کے سکور پر نسیم شاہ کی گیند پر آئوٹ   ہوگئے۔ وہ کینیڈا کے آؤٹ ہونے والے چھٹے بیٹسمین تھے۔87 کے مجموعے پر محمد عامر نے پاکستان کو 7ویں کامیابی دلوائی۔ انہوں نے کینیڈین کپتان سعد بن ظفر کو کیچ آؤٹ کروایا۔ سعد نے 10 رنز بنائے تھے۔

مزیدخبریں