گدھوں کی تعداد میں اضافہ

  گدھوں کی تعداد میں اضافہ

اسلام آباد:  گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔ ملک میں ایک سال میں گدھوں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اقتصادی سروے 24-2023 پیش کیا ہے۔

 سروے کے مطابق ایک سال میں ملک میں  گدھوں کی تعداد میں ایک لاکھ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو بڑھ کر 59 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ 


سروے میں بتایا گیا کہ گزشتہ مالی سال ملک میں گدھوں کی تعداد 58 لاکھ تھی جبکہ مالی سال 22-2021 میں گدھوں کی تعداد 57 لاکھ تھی۔اقتصادی سروے کے مطابق دو سال میں گدھوں کی تعداد میں دو لاکھ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مصنف کے بارے میں