پرامن ممالک کی فہرست میں پاکستان کی دودرجے بہتری

08:03 PM, 11 Jun, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:پرامن ممالک کی فہرست میں پاکستان کی دودرجے بہتری ہوئی ہے۔ پر امن ممالک کی فہرست میں 2 درجے بہتری کے بعد پاکستان 163 ممالک میں 140 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

انسٹیٹیوٹ برائے اکنامکس اینڈ پیس کی جانب سے سالانہ رپورٹ جاری کی گئی ہے، جس میں دنیا بھر کے ممالک کی امن کے حوالے سے درجہ بندی کی گئی ہے۔اس رپورٹ میں پاکستان کی 2 درجے بہتری سامنے آئی ہے، ذرائع کے مطابق 2 درجے بہتری کے بعد پاکستان 163 ممالک کی فہرست میں 140 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

پر امن ممالک کی فہرست میں پاکستان آخری 24 ممالک میں شامل ہے۔دوسری جانب اسی فہرست میں بھارت کا 116 واں، سعودی عرب کا 102، چین کا 88، امارات کا 53، امریکہ کا 132، بنگلادیش کا 93 اور سری لنکا کا 100 واں نمبر ہے جبکہ آئیس لینڈ 1 اعشاریہ 112 اسکور حاصل کر کے مسلسل 16 ویں مرتبہ پر امن ترین ملک قرار دیا گیا ہے
جبکہ آئیس لینڈ کے بعد آئرلینڈ اور آسٹریا فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو پائے ہیں۔اسی فہرست میں سوئٹزرلینڈ کا چھٹا، پرتگال کا 7 واں، ڈنمارک 8 ویں پر اور سلوانیا 9 ویں نمبر پر موجود ہے، جبکہ ملائیشیا 10ویں نمبر پر آیا ہے۔جبکہ فلسطین پر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے بعد اب اسرائیل 11 درجے تنزلی کے بعد 157 سے 155 پر پہنچ گیا ہے۔

مزیدخبریں