پنجاب میں صحت کے نظام میں بڑی تبدیلیاں لانے کا فیصلہ،بجٹ میں 20 فیصد اضافے کی منظوری 

03:52 PM, 11 Jun, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور:پنجاب میں صحت کے نظام میں بڑی تبدیلیاں لانے کا فیصلہ کیاگیا ہے ، بجٹ میں  20 فیصد اضافے کی منظوری  دے دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب صحت ماڈل پلان پر عمل درآمد کی منظوری دی ہے۔ 

ذرائع کے مطابق پنجاب کے بجٹ میں 20 فیصد اضافے کی منظوری بھی دی گئی ہے۔شہروں کے ہسپتالوں میں علاج کی بروقت اور معیاری سہولت نہ ملنے پر ایم ایس کو ذمے دار ٹھہرایا جائے گا، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں، بنیادی اور دیہی مراکز صحت کی سطح پر مریضوں کی شکایات پر انچارج کے خلاف کارروائی ہو گی۔

ذرائع کے مطابق   پنجاب کے بڑے ہسپتالوں سے دیہی مراکز صحت تک دوائی، ڈاکٹر اور علاج کے یکساں معیار قائم کرنے پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے سرکاری شعبے میں پاکستان کا پہلا کینسر ہسپتال جلد سے جلد مکمل کرنے کا بھی ٹاسک دیتے ہوئے کہا کہ جو عوام کی خدمت کرے گا، اسی کی عزت ہو گی۔

مزیدخبریں