راولپنڈی : 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت 14 جون تک ملتوی کردی گئی، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلاء نے احتساب عدالت کے نئے جج کی تعیناتی پر اعتراضات واپس لے لئے۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت میں کیس کی سماعت احتساب عدالت نے نئے جج محمد علی وڑائچ نے کی، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔ نیب کے پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی اور امجد پرویز بھی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ بانی پی ٹی آئی کے وکلاء ظہیر عباس چودھری، عثمان گل و دیگر بھی پیش ہوئے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے نئے جج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، نئے جج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن موصول ہونے کے بعد وکلاء صفائی نے اعتراضات واپس لے لئے،190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں آج کسی گواہ کا بیان ریکارڈ نہ ہوسکا۔