ٹرینوں کے کرایوں میں بڑی رعایت کا اعلان

03:17 PM, 11 Jun, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور:ٹرینوں کے کرایوں میں بڑی رعایت کا اعلان کیاگیا ہے۔ پاکستان ریلوے نے عید پر تمام مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 25 فیصد رعایت کا اعلان کر دیا، عید سپیشل ٹرینوں پر اس رعایت کا اطلاق نہیں ہو گا۔

پاکستان ریلوے نے عید کے تینوں دن تمام مسافر ٹرینوں پر کرایوں میں 25 فیصد رعایت دینے کا اعلان کیا ہے، کرایوں میں رعایت ریلوے کے زیرِ انتظام تمام مسافر ٹرینوں کی تمام کلاسز پر ہوگی۔اس حوالے سے ریلوے حکام نے ٹرینوں میں رعایت دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

مزیدخبریں