بیرون ممالک پناہ لینے اور شہریت حاصل کرنے والے پاکستانیوں کو  پاسپورٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ

02:39 PM, 11 Jun, 2024

اسلام آباد: حکومت نے بیرون ملک پناہ لینے اور شہریت حاصل کرنے والے پاکستانیوں کو پاسپورٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی سربراہی میں کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ بیرون ممالک کی شہریت حاصل کرنے  والے پاکستانیوں کے پاسپو رٹ اور شہریت منسوخ کر دئیے جائیں گے، مراسلے کے مطابق ایسے پاکستانی جودوسرے ممالک میں پناہ لیں گے یا پناہ گزین ہیں کو پاسپورٹ نہیں ملے گا۔

اس سلسلے میں وزارت خارجہ، پاسپورٹ حکام اور امیگریشن حکام کو مراسلے جاری کردیے گئے ہیں۔دوسرے ممالک میں پناہ لینے والے پاکستانیوں کے پاسپورٹ کی دوبارہ تجدید نہیں ہوگی۔

وزارت داخلہ کے حکام کے مطابق یہ حکم نامہ وزارت داخلہ محسن نقوی کے دستخطوں سے جاری کر دیا گیا ہے اب کوئی بھی بیرون ممالک یا یورپ میں اگر وہاں کی شہریت حاصل کرے گا تو اس کے پاسپورٹ اور شہریت کو منسوخ کر دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ ملک کے حساس اداروں کی مشاورت سے کیا گیا ہے جس کا مقصد ملک کی سالمیت کے خلاف کام کرنے والوں کیخلا ف کارروائی کرنی ہے۔

مزیدخبریں