قومی اقتصادی کونسل : 15 سو ارب روپے کے  ترقیاتی بجٹ کی منظوری

 قومی اقتصادی کونسل : 15 سو ارب روپے کے  ترقیاتی بجٹ کی منظوری

اسلام آباد: قومی اقتصادی کونسل نے 15 سو ارب روپے کےملکی تاریخ کے سب سے بڑے  ترقیاتی بجٹ کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس کل  ہوا، کونسل نے 15 سو ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی، وفاق 14 سو ارب روپے اور 100 ارب روپے سرکاری ونجی شراکت داری ہو گی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 100 ارب روپے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پروگرام کے تحت مختص کئے گئے ہیں جبکہ انفرااسٹرکچر کیلئے 827 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ منظور  کیا گیا۔آئندہ مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کا ہدف 3.7 فیصد مقرر کرنے کی منظوری دی گئی۔

تعلیم اور ہائیر ایجوکیشن کیلئے 93 ارب ،صحت کیلئے 45 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ منظور کیا گیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ معیشت سے متعلق تمام اہم فیصلوں میں صوبوں اور اسٹیک ہولڈرز سےمشاورت یقینی بنائیں گے۔

مصنف کے بارے میں