اسلام آباد: رواں مالی سال کا اقتصادی سروے آج جاری کیا جائے گا۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اقتصادی سروے پیش کریں گے۔
رواں مالی سال 2023-24کا اقتصادی سروے آج ( منگل )جاری کیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ سینٹر محمد اورنگزیب اقتصادی سروے رپورٹ کےا ہم نکات پر بریفنگ دیں گے ، ذرائع کے مطابق رواں مالی سال بعض اہم معاشی اہداف حاصل نہیں ہوسکے ، اقتصادی شرح نمو کا ہدف 3.5فیصد مقرر کیا گیا تھا جو حاصل نہیں ہوسکا اور اقتصادی شرح نمو 2.4فیصد رہی۔
حکومت زیادہ تر معاشی اہداف پورے نہ کر سکی ۔حکومت کی آمدنی کم خرچ زیادہ رہے ۔اقتصادی ترقی، ترقیاتی بجٹ ،سرمایہ کاری اور بچتوں کے اہداف حاصل نہ ہوسکے ۔حکومتی قرضے، بجٹ خسارہ، سرکاری اداروں کے نقصانات میں اضافہ ہوا۔
پاکستان پر قرض اورمالی ضمانتوں کا بوجھ 80ہزار 862 ارب روپےتک پہنچ گیا ۔مہنگائی 21فیصد کے ہدف کے مقابلے میں 26فیصد رہی ۔