آئی ایم ایف سے قرض  لے کر ملک ترقی نہیں کرسکتا،چہرے نہیں نظام بدلیں گے :چودھری سرور

آئی ایم ایف سے قرض  لے کر ملک ترقی نہیں کرسکتا،چہرے نہیں نظام بدلیں گے :چودھری سرور

لاہور:مسلم لیگ (ق) کے صدر چودھری سرور نے کہا  ملک میں میرٹ نہیں، ہمیں حکومت ملی تو چہرے نہیں نظام بدل کر دکھائیں گے۔
انہوں نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ  ہمارے ملک میں میرٹ نہیں ہے۔ ہمیں حکومت ملی تو چہرے نہیں نظام بدلیں گے ۔آئی ایم ایف سے قرض  لے کر اور لوگوں سے بھیک مانگ کر ملک ترقی نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے الیکشن سے پہلے ہم پورا پروگرام دیں گے۔ق لیگ کے رہنما نے  مزید  کہا کہ زندگی میں کامیابی کا معیار یہ نہیں ہے کہ آپ کے پاس کتنا بڑا عہدہ ہے، معیار تو یہ ہے کہ آپ نے لوگوں کے لیے کیا کیا۔ان کا کہنا تھا کہ سیاستدان سیاست کو تجارت بنا کر لوگوں کو لوٹ رہے ہیں۔


چودھری  سرور نے یہ بھی کہا کہ امریکا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو فوری رہا کیا جائے۔

مصنف کے بارے میں