ملتان: ن لیگی رہنما مریم نوازنے شجاح آباد میں وکرز کنونشن میں خطاب میں کہاکہ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں اس لیے چل کر یہاں آئی ہوں ۔انہوں نے کہاکہ 12 اکتوبر1999 کو نواز شریف سے حکومت چھینی گئی ۔بار بار حکومت چھینی گئی کئی مرتبہ ظلم ہوا مگر جلانے کی بات نہیں کی ۔
ان کاکہنا تھا کہ نوازشریف کی بار بار حکومت گرائی گئی،ہم نے ملک نہیں جلایا۔کیا ن لیگ کی قیادت نے کبھی کہا فلاں چیز کو جلا دو۔جو ملک کو بناتا ہے وہ ملک کو کیسے جلا سکتا ہے۔؟درد تواس کو ہوگا جو ملک کا بیٹا ہوگا۔ جنہوں نے اپنے ہاتھوں سے ہسپتال، سکول بنایا ہو وہ اس کو جلانے کا کیسے کہہ سکتے ہیں۔ جو ملک بناتاہے کیا وہ ملک جلاسکتا ہے۔ اس سے اقتدار ہاتھ سے گیا اصلیت سامنے آگئی اقتدار جانے کاصدمہ تھا کہ پورے ملک کو آگ لگادی۔
ملک تعمیر کرنے والے کبھی ملک تباہ نہیں کر سکتے۔ان کاکہنا تھا کہ شہدا کی بے حرمتی کرنے والے کسی رحم کے مستحق نہیں ۔شہدا کی یادگاریں جلانے والے کسی معافی کے مستحق نہیں۔شہدا کے توہین کرنے والے قوم تمہارا پیچھے کرے گی۔ منصوبے کا ماسٹر مائنڈ زمان پارک میں چھپ کر بیٹھا ہے۔اس نے سوچا 9 مئی کو افواج پاکستان کو جھکالے گا مگر چال الٹی پڑگئی۔ اب یوٹیوب پر بیٹھ کر انہی سے مذاکرات کی بھیک مانگ رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہدا پوری قوم کے ہوتے ہیں۔جس نے شہدا کی توہین کی قوم اسے نہیں چھوڑے گی۔ جب جرائم کے جواب دینے کا وقت آیا تو کارکنوں کو آگے پھینک دیا۔ لیڈر اپنی بیٹی کا ہاتھ پکڑ کر آتے ہیں اور کارکنوں پر آنچ نہیں آنے دیتے۔لیڈر اپنے سینے پر مشکلات جھیلتے ہیں اور کارکنان پر آنچ نہیں آنے دیتے۔اس کے بچوں کے لیے لندن کا محفوظ مقام اور کارکنوں کے بچوں کے لیے جیلیں۔ اس شخص نے قوم کے بچوں سے لیپ ٹاپ اور کتابیں چھین کر ماچس اور پیٹرول بم پکڑا دیے۔آج جوانوں کو دس اور بیس سال کی سزا ہورہی ہے۔ اس کے بچے لندن میں آرام سے بیٹھے ہیں۔
انہوں نے کہا ن لیگ کبھی نہیں ٹوٹی۔ یہ میرے ارد گرد ن لیگ کے ایم این ایز ، ایم پی ایز بیٹھے ہیں کوئی ایک بھی نواز شریف کوچھوڑ کرنہیں گیا۔ ملک توڑنے والے کی جماعت کتنی رہ گئی ہے کہ ایک چنگچی میں پوری آجائے گی،آج جماعت کا صدر، جنرل سیکرٹری اور ترجمان خود ہی ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ نواز شریف حقیقی عوامی لیڈر ہے، خدمت کی ہے اس عوام کی۔وہ اس مٹی کابیٹا ہے۔انہوں نے کہاکہ وہ کہتا تھا کہ 26 برس میں یہ جماعت بنائی تو 26 منٹ میں کرچی کرچی ہوگئی۔کہتا تھا ن لیگ کو توڑ دوں گا توڑنے کی کوشش بھی کی ن لیگ کیوں نہیں ٹوٹی کیونکہ وہ حقیقی جماعت تھی۔
ن لیگ نواز شریف کے ساتھ مٹھی کی طرح رہی۔ان مشکل حالات میں بھی آپ نے دیکھا شہباز شریف صاحب اور اسحاق ڈار نے بہترین بجٹ پیش کیا ۔نو مئی کے بعد دشمن پہچان لیاگیا۔ انہوں نے کہاکہ فتنہ و فساد کاچیپٹر ختم اب حقیقی ترقی کا سفر شروع ہوگا۔نواز شریف جب واپس آئیں گے تو ملک ٹیک آف کرے گا۔شجاع آباد والوں اچھے دن آنے والے ہیں انشا اللہ۔