سمندری طوفان بیپر جوائے "بپھر گیا":کراچی میں ہنگامی حالات،ادارے الرٹ  ,ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

06:44 PM, 11 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی: سمندری طوفان بیپر جوائے کی وجہ سے  کراچی میں خطرے کے پیش نظر  کراچی کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی اور  سرکاری ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں ہیں ۔

سمندری طوفان بائپر جوائے کراچی کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے اوراس کی شدت میں تیزی آرہی ہے۔ محکمہ موسمیات  کے مطابق کراچی، ٹھٹہ، سجاول، بدین، تھرپارکر اور میرپورخاص میں 13جون کی شام یا رات سے موسلادھاربارش متوقع ہے۔

 بائپر جوائے اس وقت کراچی سے سات سو ستراور  ٹھٹہ سے سات سو پچاس کلومیٹر دورہے۔طوفان اگلے چوبیس گھنٹوں میں مزید شدت اختیار کرسکتا ہے۔اسی وجہ سے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور سرکاری ملازمین کی چھٹیاںمنسوخ کرکے کسی بھی ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لئے الرٹ کردیاگیا ہے۔ 

مزیدخبریں