جان کو خطرہ، سنگین نتائج کی دھمکیاں:صندل خٹک نے  سکیورٹی   مانگ لی،ذمہ دار کسے قرار دیا ؟

05:27 PM, 11 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی:ٹک ٹاکر صندل خٹک کاکہنا ہے کہ میری جان کو خطرہ ہے سنگین نتائج کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ انہوں نے نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ  مجھے حریم شاہ کی  طرف  سے  سنگین دھمکیاں ملی ہیں۔ حریم شاہ کو دھمکیوں کے نتائج جلد مل جائیں گے۔


صندل خٹک نے کہا حریم شاہ کے الزامات کی پہلے ہی تردید کر چکی ہوں۔ مجھےسکیورٹی چاہیے، کرک میں سکیورٹی کے لیے تھانے گئی تھی۔

واضح رہے  گزشتہ روز ٹک ٹاکر حریم شاہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی صندل خٹک کی درخواست مسترد کر دی گئی تھی۔سیشن جج نے درخواست کی سماعت کرتے ہوئے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی تھی۔ ٹک ٹاکرصندل خٹک نےکی درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا حریم شاہ نے سوشل میڈیا پر میرے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا، ایف آئی اے کو تحریری درخواست دی لیکن شنوائی نہیں ہوئی۔

مزیدخبریں