اداکارہ حنا الطاف کو بھی یواے ای کا گولڈن ویزا مل گیا 

01:02 PM, 11 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

ابوظہبی: پاکستان کی ایک اور اداکارہ حنا الطاف کو بھی متحدہ عرب امارات کو گولڈن ویزا مل گیا ہے۔ اماراتی حکومت کی طرف سے اداکارہ کو گولڈن ویزا دیا گیا۔

اداکارہ حنا الطاف نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر تصویر شیئر کی اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یواے ای ہمیشہ سے ہی میرے دل کے قریب رہا ہے اور اب میں باقاعدہ سے اسے اپنا دوسرا گھر سمجھتی ہوں۔ 

اداکارہ حنا الطاف نے اپنی پوسٹ میں متحدہ عرب امارات کی حکومت کا انہیں گولڈن ویزا دینے پر شکریہ بھی ادا کیا۔ 

واضح رہے کہ گولڈن ویزا ہولڈرز اسپانسر کے بغیر یواے ای میں تعلیم ، کاروبار اور رہائش کی غرض سے قیام کر سکتے ہیں۔ 

مزیدخبریں