ہانگ کانگ :’’فِچ‘‘ نے واضح رہے کہا ہے کہ روپے پر دباؤ کم ہونے کی وجہ سے پاکستانی کرنسی کی دوبارہ قدر میں کمی کا امکان نہیں اور ڈالر کی قیمت نہیں بڑھے گی۔
عالمی ریٹنگ ایجنسی فِچ کے ہانگ کانگ میں مقیم ڈائریکٹر کرسجنیس کرسٹینز نے’’بلومبرگ‘‘ کی طرف سے ایک ای میل میں کیے گئے سوالات کے جواب میں کہا کہ ہمیں فی الحال پاکستانی روپے کی قدر میں مزید کمی کی توقع نہیں ۔
کرسٹینز نے کہا کہ اگرچہ پچھلے کچھ ماہ سے روپیہ بہت مستحکم حالت میں ہے لیکن سٹیٹ بینک کے ذخائر پر دباؤ برقرار ہے جو روپے کے استحکام کیلئے کم سے کم مداخلت تجویز کرتا ہے۔