پاکپتن میں داماد نے سسر،ساس اور بیوی کو قتل کردیا

11:55 AM, 11 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

شام کوٹ : پاکپتن کے علاقہ شام کوٹ میں جائیداد کے تنازع پر داماد نے فائرنگ کر کے سسر ساس اور بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس کے مطابق   ملزم   سسر سے بیوی کی وارثتی زمین حاصل کرنا چاہتا تھا۔ انکار پر فائرنگ کردی جس سے سسر ، ساس اور بیوی تینوں چل بسیں۔

واقعہ کے بعد ملزم  موقع سے فرار  ہوگیا ۔پولیس نے تینوں لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ ملزم کی گرفتاری کے لیے بھی کوششیں کی جارہی ہیں۔ 

مزیدخبریں