صدر عارف علوی کا حکومتی خرچ پر پورے خاندان کے ساتھ حج پر جانے کا فیصلہ ، مکمل پروٹوکول بھی مانگ لیا 

10:34 AM, 11 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے پورے خاندان کے ہمراہ حکومتی خرچے پر حج کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ 

نجی ٹی وی کے مطابق صدر مملکت رواں سال مع خاندان حج کریں گے ۔ ڈاکٹر عارف علوی اپنی اہلیہ،بہو،بیٹیوں پوتے پوتیوں،نواسے نواسیوں کے ساتھ حج پر جائیں گے ۔

 صدر مملکت بیٹا 2پوتے پوتی 2نواسیوں کے ہمراہ سرکاری حج پر جائیں گے ۔دونوں داماد ان کے رشتہ دار بھی صدر مملکت کے ساتھ حج کریں گے ۔

صدر مملکت 26 افراد کے ہمراہ حج کریں گے ۔ 11 سٹاف، سیکیورٹی عملہ اور  ملازم بھی صدر مملکت کے ساتھ جائیں گے۔

صدر مملکت نے اپنے تمام افراد کے پاسپورٹ اور دیگر دستاویز متعلقہ محکموں اور وزارت خارجہ کو بھجوا دی  ہیں۔ انہوں نے پروٹوکول کا بھی خاص انتظام کرنے کی ہدایات دی ہیں۔ 

مزیدخبریں