اسلام آباد: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 7 کیس رپورٹ ہوئے جبکہ 7 مریضوں کی حالت تشویش ناک ظاہر کی گئی۔
قومی ادارہ صحت کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 7مریض رپورٹ ہوئے۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 0.38 فیصد رہی۔
کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 2مریض رپورٹ ہوئے۔
این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 7مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔