لاہور : سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی جیل میں طبعیت ناساز ہوگئی جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
نیو نیوز کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ اور پی ٹی آئی کے صدر پرویز الہیٰ کے دل میں درد ہوا جس کے کے باعث انہیں پی آئی سی منتقل کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے چودھری پرویز الہٰی کی حالت کو تسلی بخش قرار دے دیا۔ ایکو کارڈیو ٹیسٹ کلیئر آنے کے بعد چودھری پرویزالہٰی کو واپس جیل منتقل کردیا گیا۔
واضح رہے کہ چودھری پرویز الہیٰ اینٹی کرپشن کے مقدمے میں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔