میران شاہ : شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے ۔ تین دہشت گرد ہلاک اور چار زخمی ہوئے ۔فائرنگ کے تبادلے میں بہادری سے لڑتے ہوئے تین سپاہی شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کاکہنا ہے کہ دہشت گردوں کے قبضے سے ہتھیار اور گولیاں برآمد کرلی گئی ہیں۔ دہشت گردوں سے جھڑپ 9 اور 10 جون کی درمیانی شب ہوئی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہدا میں ضلع لکی مروت کے 40 سالہ صوبیدار اصغر علی ، لکی مروت کے ہی 26سالہ سپاہی نسیم خان اور ایبٹ آباد کے رہائشی 22سالہ سپاہی محمد زمان شامل ہیں۔