پچھلی حکومت نے جو آئی ایم ایف سے معاہدے کیے، بجٹ میں اس کی جھلک ہے:شاہد خاقان عباسی 

پچھلی حکومت نے جو آئی ایم ایف سے معاہدے کیے، بجٹ میں اس کی جھلک ہے:شاہد خاقان عباسی 

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنمااور سابق وزیر اعظم شاہ خاقان عباسی نے اپنی حکومت کی طرف سے پیش کئے گئے بجٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کوشش کی ہے کہ کمزور طبقے پر کم سے کم بوجھ پڑے ،مشکل حالات میں حقیقی بجٹ پیش کیا ہے اب اس پر عملدر آمد کرنا ہوگا ۔

سابق وزیر اعظم شا ہد خاقان عباسی نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہ جو معاہدے انہوں نے آئی ایم ایف کے ساتھ کیے تھے بجٹ میں اس کی جھلک ہے ،ویسے تو عمران خان نے کبھی اپنی حکومت کا بجٹ کہاں دیکھا ہوگا ۔

 شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت نے بجٹ میں ریلیف دینے کی پوری کوشش کی ہے، عمران خان کی حکومت کی وجہ سے ہم چینی، گندم اور کھاد امپورٹ کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مشکل حالات میں حقیقی بجٹ دیا گیا ہے، تنقید کرسکتے ہیں جو ہر ایک کاحق ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ سے معیشت کو استحکام ملے گا، بجٹ بنا دیا ہے اب اس پر عمل درآمد کرنا ہے، ہم نے بجٹ میں کم سے کم بوجھ عوام پر ڈالا ہے،شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بات سیاست کی نہیں ملک کی ہے۔