برطانیہ کے بعد امریکہ میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حیران کن اضافہ 

برطانیہ کے بعد امریکہ میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حیران کن اضافہ 

نیویارک :برطانیہ کے بعد امریکہ میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںحیران کن اضافہ ہو گیا ،امریکا میں پہلی بار پٹرول کی اوسط قیمت 5 ڈالر فی گیلن سے زائد ہو گئی ۔ 

امریکی ادارہ شماریات  کے مطابق  پٹرول کی اوسط قیمت 4 اعشاریہ 986 ڈالر فی گیلن سے بڑھ کر 5 اعشاریہ 004  ڈالر فی گیلن ریکارڈکی گئی  ہے ۔ یہ قیمت پاکستانی کرنسی کے مطابق 270 روپےبنتی ہے ۔

 امریکی فیڈرل ریزرو کے مطابق   امریکا میں دو سال میں پہلی بار مجموعی گھریلو آمدنی میں کمی ہوئی ہے۔ایک سال پہلے تک امریکا  میں پیٹرول کی اوسط قیمت 3اعشاریہ 07 ڈالر تھی جس میں ان تک 62 فیصد کا اضافہ ہو چکا ہے۔