عامر لیاقت سے متعلق مشی خان نے بالآخر خاموشی توڑ دی 

عامر لیاقت سے متعلق مشی خان نے بالآخر خاموشی توڑ دی 

کراچی :مشہور اداکارہ مشی خان نے عامر لیاقت کی وفات کے بعد انتہائی افسردہ دل سے ویڈیو بناتے ہوئے کہا  کہ میرے دل پر 2 دن سے بوجھ ہے، مجھے عامر لیاقت کی وفات پر بہت دکھ اور افسوس ہے، میں بہت شرمندہ ہوں اور ساتھ ہی معذرت بھی کرنا چاہوں گی۔

مشی خان نے کہا کہ انہوں نے عامر لیاقت حسین کے خلاف بنائی گئی ویڈیوز میں جذبات میں آکر سخت اور نامناسب الفاظ کا استعمال کیا، جس پر شرمسار ہوں، میں نے ان کے خلاف بنائی گئی تمام ویڈیوز کو انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا اکاوئنٹس سے ڈیلیٹ کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک اتنا ذہین شخص جب یوں دنیا سے چلا جائے تو یہ واقعی دکھ کی بات ہے،مشی خان نے کہا کہ انسان خطا کا پتلا ہے، ان سے بھی خطا ہوئی اور وہ اپنی غلطیوں پر شرمسار ہیں اور وہ عامر لیاقت حسین سے دل کی گہرائیوں سے معافی کی طلب گار ہیں، اس دوران وہ جذبات میں آکر اشکبار بھی ہوگئیں۔