خطرے کی گھنٹی ،امریکا کے 2 دشمن ایک ہوگئے، 20 سالہ تعاون کا معاہدہ

06:47 PM, 11 Jun, 2022

نیوویب ڈیسک

تہران : امریکا کے دو دشمن ایک ہوگئے ۔ ایران اور  وینزویلا کے درمیان آئندہ 20 سال کیلئے تعاون کے معاہدے پر دستخط ہوگئے۔

امریکی پابندیوں کا سامنا کرنے والے دونوں ممالک ایران اور وینزویلا کے درمیان ہونے والے معاہدے میں تیل، پیٹرو کیمیکل، سیاحت  اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون شامل ہے۔

وینزویلا کے صدر نکولس مدورو نے دورہ ایران کے دوران باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے۔

مزیدخبریں