- اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کی معاشی ٹیم نے حکومتی بجٹ کا پول کھولتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کاروباری صنعتوں کا بیڑہ غرق کرنے جا رہی ہے ،اگلے ماہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمت 300 سے 310 روپے اور بجلی کا یونٹ 37 روپے سے 40 روپے تک چلا جائے گا ۔
سابق وفاقی وزرا نے کہا کہ اتحادی جماعتوں کا یہ ٹولہ اگلے ماہ خودکشی کرنے جا رہے ہیں ،اگلے ماہ اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کریں گی،سابق وفاقی وزیر عمر ایوب نے کہا اگلے ماہ مہنگائی کا نیا طوفان آنے والا ہے ،پاکستان کی معیشت کو تباہ کرنے کیلئے امپورٹڈ حکومت کو لا یا گیا ،انہوں نے کہا اس امپورٹڈ حکومت نے 2ماہ میں خودکشی کر لینی ہے ۔
سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے عمران خان کے مہنگائی اور قرض نہ لینے کے حوالے سے بیانیے پر خود کش حملہ کردیا ہے کہتے ہیں جب سے پاکستان بنا ہے اس کا 76 فیصد قرض تحریک انصاف کی حکومت نے 3 سال کے اندر لیا ہے۔
نیو نیوز کے مطابق سابق وزیر خزانہ شوکت ترین اور عمر ایوب وفاقی بجٹ کے حوالے سے نیوز کانفرنس کرنے آئے تو انہوں نے اپنی ہی جماعت کے قرض لینے کے حوالے سے بڑا بیان دیا۔
شوکت ترین کا کہنا تھا کہ کہا جاتا ہے جب سے پاکستان بنا تھا اس کا 80 فیصد قرضہ ہماری حکومت نے لیا یہ 80٪ نہیں لیکن ہاں یہ 76 فیصد ضرور بڑھا۔