اسلام آباد: سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے عمران خان کے مہنگائی اور قرض نہ لینے کے حوالے سے بیانیے پر خود کش حملہ کردیا ہے کہتے ہیں جب سے پاکستان بنا ہے اس کا 76 فیصد قرض تحریک انصاف کی حکومت نے 3 سال کے اندر لیا ہے۔
نیو نیوز کے مطابق سابق وزیر خزانہ شوکت ترین اور عمر ایوب وفاقی بجٹ کے حوالے سے نیوز کانفرنس کرنے آئے تو انہوں نے اپنی ہی جماعت کے قرض لینے کے حوالے سے بڑا بیان دیا۔
شوکت ترین کا کہنا تھا کہ کہا جاتا ہے جب سے پاکستان بنا تھا اس کا 80 فیصد قرضہ ہماری حکومت نے لیا یہ 80٪ نہیں لیکن ہاں یہ 76 فیصد ضرور بڑھا۔