کراچی: پیپلز پارٹی کے سینیٹر ڈاکٹر سکندر میندھرو طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے ہیں۔
نیو نیوز کے مطابق ڈاکٹر سکندر میندھرو سندھ کے وزیر صحت بھی رہے ہیں۔ سکندر میندھرو دو ماہ سے امریکا کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔
اہلخانہ کا بتانا ہے کہ آئندہ ہفتے منگل تک سکندر میندھرو کی میت پاکستان لائی جائے گی۔
78 سالہ سینیٹر کا تعلق سندھ کے ضلع بدین سے ہے ۔ وہ 2013ء سے 2018ء کے دوران ممبر صوبائی اسمبلی رہے۔