بھارتی چینل پر اچانک پاکستانی پرچم سامنے آیا پھر نعتِ رسول ﷺ چل پڑی

 بھارتی چینل پر اچانک پاکستانی پرچم سامنے آیا پھر نعتِ رسول ﷺ چل پڑی

لاہور: بھارت کے ایک نجی نیوز چینل پر  بریکنگ نیوز کے دوران اچانک نعتِ رسول  ﷺ چلنا شروع ہو گئی  اور پاکستانی پرچم بھی سکرین پر آگیا۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی نیوز چینل پر نیوز کاسٹر  دے رہی ہے کہ  اچانک اسکرین پر  پاکستانی پرچم نظر آیا اور  پھر ’نعتِ رسول ﷺ‘ چلنا شروع ہو گئی۔

  

پاکستانی پرچم  آتے ہی نیچے بریکنگ نیوز  پر لکھا آیا کہ 'حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی عزت کیجیے'۔جبکہ مزید درج تھا کہ 'اس چینل کو ٹیم ریوولوشن پی کے کی ٹیم کی جانب سے ہیک کیا گیا ہے'۔

https://twitter.com/AnamtaFahad/status/1535340867535482880?s=20&t=2GBJQeuJDdin8mEU2wxbXA

 
واضح  رہے کہ کچھ روز قبل بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کی ترجمان نوپور شرما نے ایک ٹی وی چینل پر اسلام اور پیغمبرِ اسلام حضرت محمدﷺ کی شان میں گستاخانہ بیان دیا تھا جس کے بعد پوری دنیا میں مسلمان سراپا احتجاج ہیں۔

مصنف کے بارے میں