شہبا ز شریف ، حمزہ شہباز کیخلاف 4 سال میں کرپشن کا کوئی کیس ثابت نہ ہوسکا: عطا اللہ تارڑ

11:18 AM, 11 Jun, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: ترجمان پنجاب حکومت عطا اللہ تارڑ    کا کہنا ہے کہ شہبا ز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف 4 سال میں کرپشن کا کوئی کیس ثابت نہ ہوسکا۔

لاہور کی اسپیشل سینٹرل کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئےعطاتارڑ نے کہا کہ عمران خان جو باتیں کرتے ہیں وہ عام انسان نہیں کرسکتا، ان کی صحت کے حوالےسےڈاکٹرز کا بورڈ بنایا جائے، عمران خان نے ساڑھے 3 سال میں جو لوٹ مار کی وہ سب کےسامنےہے، وہ  آج بھی ٹیکس پیئر کے پیسے پر پل رہے ہیں،    پنجاب کے بجٹ میں عوام کو ریلیف دیں گے۔

مزیدخبریں