راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ تاریخی خسارے کے ساتھ قوم پربجلی گرائی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا ’بجٹ پہلے ہی پیٹرول، گیس، بجلی اور گھی میں اضافے پر آ گیا تھا اب تاریخی خسارے کے ساتھ کھاد، قدرتی گیس اور دوکانداروں کے بجلی کے بلوں میں فیکس ٹیکس نے بجلی گرائی ہے۔‘
شیخ رشید نے مزید کہا ’فارن ترسیلات اور فارن ذخائر میں کمی معاشی ڈیفالٹ کی طرف جا رہی ہے، قوم 45 دن امپورٹڈ حکومت کے ظالمانہ فیصلوں کا انتظار کرے۔‘