اسلام آباد: فاقی حکومت کی جانب سے پیش کئے گئے مالی سال 22-2021ءکے بجٹ میں ای کامرس لین دین کو سیلز ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کی تجویز دیدی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے جمعہ کے روز قومی اسمبلی میں مالی سال 22-2021ءکا بجٹ پیش کیا جس میں ای کامرس لین دین کو سیلز ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
بجٹ تقریر کے دوران وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے بتایا کہ کوویڈ 19 کے باعث کئے گئے لاک ڈاؤن کی وجہ سے آن لائن مارکیٹ کے ذریعے غیر معمولی فروخت دیکھنے میں آئی ہے، آن لائن مارکیٹ کے ذریعے اس تھرڈ پارٹی فروغ کو سیلز ٹیکس کے دائرہ کار میں لایا جائے۔