دلیپ کمار کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا

08:59 PM, 11 Jun, 2021

ممبئی: بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار (یوسف خان)  کامیاب سرجری اور طبیعت میں بہتری کے بعد اسپتال سے گھر منتقل ہو گئے ہیں۔ 

گذشتہ دنوں سینیئر اداکار دلیپ کمار کو سانس لینے میں دشواری کے باعث اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا ۔ بعدازاں دلیپ کمار کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ان کے قریبی دوست فیصل فاروقی کی جانب سے بتایا گیا کہ ممبئی کے نجی اسپتال میں داخل دلیپ کمار کی پلورل ایسپیریشن کی کامیاب سرجری ہوئی ہے (جس میں پھیپھڑوں میں جمع موادکو انجیکشن سے نکالا جاتا ہے)۔ 

آج دلیپ کمار کو اسٹریچر پر اسپتال سے باہر لایا گیا تو ان کی اہلیہ سائرہ بانو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ دلیپ صاحب کے پھیپھڑوں میں پانی بھر گیا تھا جسے ڈاکٹروں نے نکال دیا اور اب ہم گھر جا رہے ہیں۔

انہوں نے تمام مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئےکہا یہ سب آپ کی دعاؤں کی بدولت ہے  اور میں سب کی ممنون ہوں جنہوں نے دلیپ صاحب کی صحت کے لیے دعا کی۔ 

مزیدخبریں