وفاقی بجٹ میں کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کیلئے 739 ارب روپے مختص

08:05 PM, 11 Jun, 2021

اسلام آباد: وفاقی بجٹ میں کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کیلئے 739 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جس کے تحت وفاقی حکومت 98 ارب روپے دے گی جبکہ سرکاری و نجی شعبے کے اشتراک سے 509 ارب شامل ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کے 14 سے زائد اضلاع کی ترقی کیلئے 444 ارب روپے سے 107 منصوبے مکمل ہوں گے۔ وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے بجٹ تقریر میں کہا کہ سکھر، حیدر آباد موٹر وے اور سیالکوٹ، کھاریاں موٹر وے پر کام شروع کردیا گیا ہے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ مین لائن (ایم ایل) ون منصوبے کا آغاز جولائی میں ہو گا جبکہ ریلوے کا مین لائن ون منصوبہ 9 ارب 30 کروڑ ڈالرز کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔ بجٹ میں زرعی شعبے کیلئے 12 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ کم آمدنی والوں کیلئے گھروں کی تعمیرپر 3 لاکھ روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔ 

مزیدخبریں