روسی کمپنیوں نے پاکستانی چاول کی ایکسپورٹ آج سے شروع کر دی

روسی کمپنیوں نے پاکستانی چاول کی ایکسپورٹ آج سے شروع کر دی
کیپشن: روسی کمپنیوں نے پاکستانی چاول کی ایکسپورٹ آج سے شروع کر دی
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد : مشیر تجارت رزاق داؤد  نے کہا ہے کہ روس نے پاکستانی چاول کی ایکسپورٹ آج سے شروع کر دی ہے اور ابتدائی طور پر چار کمپنیوں کو اجازت دی گئی ہے۔

رزاق داؤد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہ’ چاول کی ایکسپورٹ میں اہم پیش رفت ہوئی اور روس نے پاکستان سے چاول امپورٹ کرنے کی اجازت دے دی۔ روس کو پاکستان کے چاول کی ایکسپورٹ آج سے شروع ہو گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر چار کمپنیوں کو اجازت دی گئی جبکہ مزید اور کمپنیوں کو چاول کی ایکسپورٹ کی اجازت دی جائے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان کو آم کو آسڑیلیا اور جاپان میں ایکسپورٹ کی اجازت مل چکی ہے۔