وفاقی حکومت کا تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافے کا اعلان

04:49 PM, 11 Jun, 2021

اسلام آباد: حکومت نے مالی سال 22-2021  کے بجٹ میں سرکاری ملازمین اور پینشنرز کے لئے بڑا شاندار اعلان کر دیا۔ 

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین مالی سال برائے 22-2021 کا بجٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں دس فیصد ایڈہاک ریلیف کی مد میں اضافہ کیا جا رہا ہے جبکہ پینشنرز کے لئے بھی حکومت نے احسن اقدام اٹھاتے ہوئے ان کی پنشن میں 10 فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے۔ 

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا اس سال کے بجٹ میں حکومت نےاردلی الاؤنس کو 14000 روپے ماہانہ سے بڑھا کر ساڑھے سترہ ہزار روپے ماہانہ کیا جائے گا اور اسی طرح گریڈ ایک سے پانچ کے ملازمین کے انٹیگریٹڈ الاؤنس کو ساڑھے چار سو روپے سے بڑھا کر 900 روپے کیا جا رہا ہے، کم آمدنی والے افراد پر مہنگائی کا بوجھ کم کرنے کیلئے کم سے کم اجرت بڑھا کر 20 ہزار روپے ماہانہ کی جارہی ہے۔

مزیدخبریں